ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان کی آزادی مارچ کے پلان بی پر پارٹی مشاورت مکمل

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے پلان بی پر پارٹی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی صوبائی امرا اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں آزادی مارچ کے پلان بی پر پارٹی مشاورت کی گئی۔

پارٹی رہنماؤں نے پلان بی میں ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کی تجاویز دیں جب کہ اسلام آباد کی اہم سڑکیں بند کرنے کی تجویز بھی پلان بی میں شامل ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادی مارچ جاری رکھتے ہوئے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا تاہم پارٹی ارکان کی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں