ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریما خان کی نعت خوانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ریما خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ محفل میلاد میں اپنی خوبصورت آواز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں ہدیہ عقیدت پیش کرتی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی میں قائم پاکستان سفارت خانے میں محفل میلاد میں موجود ہیں اور نعت رسول مقبول ؐ ’’زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا‘‘ پڑھ رہی ہیں۔ پاکستان ایمبیسی میں محفل میلاد کا انعقاد 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین ریما خان کی آواز اور نعت پڑھنے کے انداز کو بے حد سراہ رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں