ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پسرور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2 سگے بھائیوں سمیت 3افراد قتل

پسرور(صباح نیوز)پسرور کے نواحی علاقے فیروزکیناگرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پسرور کے نواحی علاقے فیروز کے ناگرہ میں اتوار کی علی الصبح نامعلوم افراد نے 2 سگے بھائیوں اور ان کے ملازم کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں35 سالہ اکمل شہزاد، 32 سالہ عمران اور 42 سالہ ملازم محمد جاوید شامل ہیں، قتل کی وجہ ابھی معلوم نہ ہوسکی ہے ،تاہم شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں