ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شریف فیملی نے بہت کچھ برداشت کیا ، عمران ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے‘ریحام خان

ایک دن کیلئے جیل میں کوک، پیپسی اور سیون اپ بند کردی گئی تو بہت مشکل ہوجائے گی
عمران کی سابق اہلیہ کاویڈیو بیان میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر ردعمل کا اظہار
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شریف فیملی نے تو بہت کچھ برداشت کیا ہے جبکہ سربراہ تحریک انصاف ایک دن بھی جیل میں نہیں گزار سکتے۔ایک ویڈیو بیان میں ریحام خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جیل میں موجود نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ڈائٹ کولڈ ڈرنک(شوگر فری مشروب) بند کر دی گئی جبکہ اگر ایک دن کیلئے جیل میں آپ کے لیڈر کی کوک، پیپسی اور سیون اپ بند کردی گئی تو بہت مشکل ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کل کو اگر آپ کو ایک دن بھی جیل میں گزارنا پڑجائے تو وہاں کوئی کوک، پیپسی اور سیون اپ نہیں ملے گی۔ریحام خان کے مطابق آپ نے جن تھوڑے لوگوں کیساتھ ملکر قومی اسمبلی میں اکثریت بنائی ہوئی ہے وہ ابھی سے آپ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں