ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق میں مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی

عراق کے شہر نجف میں مشتعل مظاہرین نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرتے ہوئے قونصلیٹ کو آگ لگا دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجف میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے مظاہرین عبدالمہدی کی حکومت میں بڑھتی ہوئی کرپشن، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ ایران مخالف نعرے بھی لگا رہے تھے۔ گزشتہ ماہ ایران نے عراقی مظاہرین سے کہا تھا کہ وہ ’قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے‘ حکومت تبدیل کرنے کےلیے مظاہرے جاری رکھیں۔

اس بیان کو ایران کی جانب سے عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا، جس کے ردِعمل میں تین ہفتے قبل کربلا میں ایرانی قونصل خانہ نذرِ آتش کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ روز مظاہرین نے نجف میں ایرانی سفارت خانے کو آگ لگا دی۔

بتایا گیا ہے کہ آتشزدگی کی  اس واردات میں  قونصلیٹ کا عملہ محفوظ  رہا اور بعدازاں انہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے مظاہرین کے ہاتھوں ایرانی قونصل خانے کو  نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں