ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ہر محاذ پرشاطرانہ چالوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹلیٹس کے بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے، آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتحب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں، عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے نے (ن) لیگی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کر کے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں ہیں اور نہ ہی اپنے رفقاء کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں