ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چی� کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئل� آسانی سے حل �و جائے گا، شیخ رشید

بلاول بھٹو راولپنڈی میں جلسہ کریں، جگ جگ جئیں، جم جم آئیں ہم ان کیلئے پلکیں بچھانے کو تیار ہیں
پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا،مجھ سمیت سب نے ان سے حلف لیا ہے‘راولپنڈی چیمبرمیںمیڈیا سے گفتگو
راولپنڈی(مانیٹرنگ بڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو راولپنڈی میں جلسہ کریں، جگ جگ جئیں، جم جم آئیں ہم ان کے لیے پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا، 6 ماہ اس کام کے لئے بہت وقت ہے مگر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غدار نہیں سمجھتا، مجھ سمیت سب نے ان سے حلف لیا ہے، اگر طبی بنیادوں پر مجر م نواز شریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کا بھی حق ہے کہ وہ باہر جائے، مولانا فضل الرحمان حکومت کے خاتمے کے لیے جس دسمبر کی بات کررہے ہیں وہ 4 سال بعد والا دسمبر ہوگا جب کہ لوکل معاملات اور دھرنے سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا ہے۔شیخ رشید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے متعلق کہا کہ بلاول بھٹو راولپنڈی میں جلسہ کریں، جگ جگ جئیں، جم جم آئیں ہم ان کے لیے پلکیں بچھانے کو تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں