ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کراچی میں 23 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ میں رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے متاثرہ 6 بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں