ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت

لاہور: عدالت نے چونیاں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اور انہیں قتل کرنے والے ملزم سہیل کو 3 بار سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چونیاں میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج محمد اقبال نے کی، ملزم سہیل شہزاد کا 342 کا حتمی بیان قلمبند کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال نے کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی و قتل کیس کے ملزم سہیل کو تین مرتبہ سزائے موت سنا دی۔

واضح رہے کہ چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کا ملزم سہیل شہزاد رکشے کے ٹائروں کے نشانات سے پکڑا گیا تھا اور بعد میں ملزم کی حتمی گرفتاری کے لیے ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے سیمپل لے کر  1543 مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 1649 مشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی، جس کے بعد ایک سیمپل ملزم سہیل شہزاد سے میچ کرگیا تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں