ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی آرمی چیف کا بیان شہریت قانون پر احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کیلئےایل او سی پر کارروائیوں کی تیاریوں کی بات کررہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات اور لائن آف کنٹرول پر جارحیت کی تیاریاں بھارت میں شہریت قانون کیخلاف مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج ہر دم تیار ہے اور بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی متنازع بل کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں اور بہت سے لوگ گرفتار ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ ایل او سی پر کسی بھی وقت شدید کشیدگی ہوسکتی ہے جس سے نمٹنے کے لیے بھارتی فوج کو تیار رہنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں