ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صحافیوں کے خلاف دہشت گردی مقدمات، آئی جی سندھ لاعلم

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے پروونشل پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے اجلاس میں صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے مسئلے پر بحث ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں خصوصاً سکھر رینج میں صحافیوں کے خلاف دہشت گردی کے جرائم کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر آئی جی سندھ نے جواب دیا کہ ان کو اس معاملے کا نہیں پتا، وہ مکمل معلومات لے کر اگلے ماہ ہونے والے اجلاس میں تمام تفصیلات بتائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں