ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منشا پاشا اورجبران ناصرکی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل

کراچی: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن جبران ناصر 22 دسمبر کو منگنی کرنے جارہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے جہاں اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوحیران کیا وہیں اب ایک اور جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھانے جارہا ہے۔

فلم’’لال کبوتر‘‘ اور ڈراماسیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منشا پاشا اورسماجی وسیاسی کارکن جبران ناصرکی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس کے مطابق دونوں 22 دسمبر 2019 کو منگنی کریں گے۔

اداکارہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی گزشتہ برس فائزہ سلیم کی مہندی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی اورسوشل میڈیا پردونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا تاہم منشا پاشا یا جبران ناصرکی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی، اور اب دونوں کی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبرسن کر بے حد خوش ہیں اور دونوں کو نئی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں