ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کیس؛ نیب نے احسن اقبال کو کل طلب کرلیا

 راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل صبح 11 بجے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل صبح 11 بجے طلب کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور احسن اقبال نے خلافِ قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا جب کہ نارووال میں اسپورٹس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی اختیارات سے تجاوز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں