ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور: احتساب عدالت نے  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج امجد نذیر چودھری کی سربراہی میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 16 ہزار غریب شہریوں کی جانب سے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے گئے۔

 پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا تھا، کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بعد ازاں جج امجد نذیر چودھری نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں مسلسل عدالت میں غیر حاضر ہیں، لیگی رہنما کی عدم پیشی کے باعث کارروائی متاثر ہو رہی ہے، شہباز شریف کو یہ آخری موقع دیا جاتا ہے آئندہ حاضری یقینی بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں