ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی نے دورہ ہالینڈ اورآئرلینڈ کے باقاعدہ شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےجولائی 2020 میں دورہ ہالینڈ اورآئرلینڈ کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا۔

پی سی بی نے اکتوبر میں دورہ انگلینڈ سے قبل دورہ ہالینڈ اورآئرلینڈ کی  ٹیموں کیخلاف میچز کھیلنے کا اعلان کیاتھا۔ اب میزبان بورڈ ز نے اپنا شیڈول باقاعدہ طورپر آئی سی سی کو بھی بھجوادیاہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ ٹیم 4، 7 اور 9 جولائی کو ہالینڈ کے خلاف ایمسٹرڈیم میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔ ان میچوں کے بعد گرین شرٹس آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 2 ٹی 20 میچ 12 اور14 جولائی کو رکھے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ اس سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں