ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثنا ء کی ضمانت سے قسمیں کھا نے والوں کا مؤقف چکنا چور ہو گیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور اختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظور ہو گئی، قسمیں کھا نے والوں کا مؤقف چکنا چور ہو گیا۔ بدھ کوسیا لکو ٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے خواجہ آصف نے کہا کہ جمہوریت کی جدوجہد جا ری رکھیں گے، چاہتے ہیں تما م جما عتیں ملکر جمہو ریت کے لیے کا م کریں اس وقت ملک کو مسائل درپیش ہیں ہم ان سے نمٹنا جا نتے ہیں ڈیڑھ سال سے عوام مشکلا ت میں ہیں اشیا ئے خورونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہے ملک میں کو ئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے غریب عوام فاقوں پر مجبور ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ حکوت بری طرح نا کام ہو چکی ہے حکومت نے ڈیڑھ سال میں مخالفین اور ختلا ف رائے کو کچلنے کے سوا کچھ بھی نہیں کیا جو بھی حکومت کے خلا ف بولتا ہے اس کو گرفتار کر لیتے ہیں ۔رانا ثنا ء اللہ کی ضمانت منظوری ان کے منہ پر طما نچہ ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی دراخوست مسترد کرنا کس بات کا انتقام ہے ؟نیب اور نیازی گٹھ جو ڑ نے اپو زیشن جما عتوں کو ٹارگٹ بنا یا ہو ا ہے حکومت میں بیٹھے چور ان کو نظر نہیں آتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں