ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین نیب کا رنگ روڈ لاہور میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم

لاہور: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کانوٹس لے لیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے لاہور رنگ روڈ کی تعمیر میں بدعنوانی کا نوٹس لے لیا ہے اور چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو رنگ روڈ کی تعمیر میں 62 ارب روپے لاگت کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بی آرٹی پشاور کا منصوبہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اور کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، عدالت کے احکامات کی روشنی میں نیب پشاور بی آر ٹی کے خلاف انکوائری کو آگے بڑھائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  لاہور رنگ روڈ میں59 ارب کی بے ضابطگیاں

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی شہباز شریف کے دور میں  ایک اور بڑے منصوبے لاہور رنگ روڈ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور اس حوالے سے اسپیشل آڈٹ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس کے مطابق سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل مینجمنٹ اور ٹھیکہ دینے میں59 ارب 39کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں، جب کہ زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ، زائد قیمتوں کی مد میں 4 ارب 36 کروڑ کی بے ضابطگیاں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں