ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متنازع قانون بھارت میں مسلمانوں پر تشددکی انتہا‘2شہید‘ مسلم علاقوں میں کرفیو

بھارتی پولیس درندگی کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین پر تشدد،املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیاں توڑ دیں
بھارتی آرمی چیف نے شہریت کے متنازع قانون کے حق میں بیان پر شدید ردِعمل آنے کے بعد لہجہ بدل لیا ‘بھارتی میڈیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں مودی سرکار نے متنازع قانون بنانے کے بعد مسلمانوں پر تشدد کی انتہا کر دی۔ کانپور میں پولیس کے فائرنگ سے 2مسلم نوجوان شہید ہوگئے۔مختلف شہروں کے مسلم علاقوں میں بھارتی پولیس درندگی کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئی، بچوں اور خواتین پر تشددکیا گیا،املاک کو نقصان پہنچایا اور گاڑیاں توڑ دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار خواتین کو ڈراتے دھمکاتے نظر آئے۔انتظامیہ نے مسلم علاقوں میں کرفیو لگا کر لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔ادھر بھارتی آرمی چیف نے شہریت کے متنازع قانون میں ترمیم کے حق میں بیان پر شدید ردِعمل آنے کے بعد لہجہ بدل لیا۔ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ بھارتی افواج میں حقوق انسانی قوانین کا بہت احترام کیا جاتا ہے اور نہ صرف ملک کے عوام کے حقوق بلکہ مخالفین کے انسانی حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج بہت نظم وضبط والی ہے۔علاوہ ازیں بی جے پی نے اپنے اقلیتی قائدین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ وہ مسلمانوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔ اس کے علاوہ پارٹی کی جانب سے جنوری میں ایک قومی سطح کی کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی تاکہ شہریت مسائل پر اپوزیشن کی مہم کا جواب دیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں