ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے پرواز میں 2 مسافروں کی ہنگامہ آرائی، ہیتھرو ایئرپورٹ پر پولیس کے حوالے

 اسلام آباد: پی آئی اے کی پرواز میں 2 مسافروں کی ہنگامہ آرائی پر لندن پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لندن سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 786 میں 2 مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث دونوں مسافروں کو لندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دونوں مسافر نشے میں تھے اور دیگرمسافروں کو پریشان کررہے تھے، نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس پر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی۔

مسافروں کی ہنگامہ آرائی کے باعث جہاز کے کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی جب کہ طیارہ کو ٹیکسی وے پر سے واپس لے جایا گیا جہاں لندن پولیس نے دونوں مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پروازایک گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ دونوں مسافروں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں