ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپ� سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی گئی

وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی، پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے سربراہوں کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار بھی وزیر اعظم کو حاصل ہوجائے گا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کے مسودے کی منظوری دیدی۔ حکومت نے آرمی ترمیمی ایکٹ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پرویز خٹک ‘ عامر ڈوگر‘ علی محمد خان اور اعظم سواتی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی جو اپوزیشن سے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر مذاکرات کریگی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ہے جس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی صوابدید ہوگی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں3 سال تک توسیع کی ایڈوائس کرسکیں گے‘ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے آرمی ایکٹ کے سیکشن172 میں ترمیم کی گئی ‘آرمی ایکٹ میں ترمیم کی روشنی میں سروسز رولز کی دفعہ155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں