ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

تہران: ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر ساتھیوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔

ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں صدر، پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ ، علمائے کرام، ایران کے اعلی سیاسی و عسکری حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔قاسم سلیمانی کی تدفین کل انکے آبائی شہر کرمان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر القدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر  ابو مہدی المہندس جاں بحق ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں