ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال عوام کو ریلیف ملے گا ، فردوس عاشق

وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے آج بردباری کا مظاہرہ کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مفاد اور قومی سلامتی کو ہر چیز پر مقدم رکھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی ترامیم ملکی مفاد کی خاطر واپس لیں، سیاسی معاملات پر اختلافِ رائے رکھنا جمہوریت کا حُسن ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہم قانون سازی میں سیاسی جماعتوں نے بردباری دکھائی، قوم کی ضروریات، بنیادی مسائل اور مشکلات سے نکلانے کے لیے مفاہمت کا عمل آگے بڑھائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے موجودہ پارلیمنٹ سے ایسے ہی قوانین منظور کیے جاتے رہیں گے، 2020ء مشکلات کے حل، مسائل کے خاتمے اور عوام کو ریلیف ملنے کا سال ہے۔ وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا کہ جب تناؤ اور کھینچا تانی کی سیاست کا خاتمہ ہوتا ہے تو پاکستانی عوام کو فائدہ ہوتا ہے، ایسے موقع پر ملک میں بیرونی سرمایہ آتا ہے، سرمایہ کار خوف سے باہر نکلتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں