ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چائنا انٹرنیشنل سائنس وٹیکنالوجی آپریشن ایوارڈ ڈاکٹر عطا الرحمن کے نام

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) ڈاکٹر عطا الرحمن کو سال 2020ء کے لیے چائنا
انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آپریشن ایوارڈ دیا گیا ہے، انہیں کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدان نے فارما کالوجی، وائرالوجی اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات دیں، انہوں نے چین کے ساتھ آرگینک کیمسٹری، جینیات اور زرعی سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھایا،ڈاکٹر عطا الرحمن کو کیمسٹری کے شعبے میں خدمات پر چین کے سب سے بڑی سائنسی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عطا الرحمان کو پاکستان میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے، وہ اس وقت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس وٹیکنالوجی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں