ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ محمود قریشی کی عمان کے نئے حکمران سلطان ہیثم سے ملاقات

مسقط/ اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلطنت عمان کے نئے حکمران، سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کے دوران سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کی طرف سے، ان کے پیش رو سلطان قابوس بن سید کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے مرحوم سلطان قابوس کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ سلطان ہیثم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی آمد اور تعزیت کا شکریہ ادا کیا۔ سلطان ہیثم بن طارق السید نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عمان اور پاکستان کے مابین تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ منگل کو مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ پر وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہپاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں‘عمان کی نئی قیادت کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید گہرے اور مستحکم ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں