ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن عدالت میں چیلنج

 کراچی: آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں، اس کے علاوہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا طریقہ کار سندھ حکومت کے نئے قوانین پولیس ایکٹ 2019 کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سندھ حکومت نے نئے آئی جی کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں