ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائے گا‘ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی میں 70ہزار گندم کے بیگز پہنچ گئے ہیں کل تک 50 ہزار بیگز مزید پہنچیں گے
ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم پنجاب اور بلوچستان سے لانے میں تاخیر ہوئی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ منگل، بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پالیا جائے گا، پاسکو نے 3 لاکھ ٹن گندم سندھ کیلئے مختص کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ گندم پنجاب اور بلوچستان سے لائی جا رہی ہے ، گندم کی پنجاب اور بلوچستان سے لانے میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کراچی میں 70 ہزار گندم کے بیگز پہنچ گئے ہیں کل تک 50 ہزار بیگز مزید پہنچیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے این ایل سی سے کانٹریکٹ کیا ہے ، این ایل سی نے سندھ حکومت کی درخواست پر 200 گاڑیاں پنجاب اور بلوچستان سے گندم لانے کے لیے لائی گئیں، اب یہ گندم کراچی اور حیدرآباد میں فلور ملز کو دی جا رہی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائیز کنٹرول کو اور ڈپٹی کمشنرز کو آٹے کی قیمت پر ضابطہ لانے کی ہدایت کردی جبکہ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری خوراک لائق احمد کو خود گندم مختص کرنے اور آمد کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں