ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوشہرہ ؛ دو روز سے لاپتا کمسن بچی کی لاش زیر زمین ٹینک سے برآمد

نوشہرہ: گھر سے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش قریبی واقع زیر زمین ٹینک سے برآمد ہوگئی، پولیس نے شک کی بنا پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں کمسن بچی سہ پہر 4 بجے کے بعد گھر سے باہر جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی جسے ڈھونڈا گیا لیکن کچھ پتا نہ چلا۔ آج دو روز بعد بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع زمین دوز پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔

Noshehra minor girl missing body found 4Noshehra minor girl missing body found 4

ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے مطابق بچی کا نام نور ہے جس کے والد باہر مقیم ہیں، لاش ملنے پر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Noshehra minor girl missing body found 2

Noshehra minor girl missing body found 2

پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے ابتدائی طور پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، بچی کو کسی نے قتل کیا یا کوئی اور وجہ ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔

Noshehra minor girl missing body found

Noshehra minor girl missing body found

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں