ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطین کو نیست و نابود کرنا چاہتے ہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطین کو نیست ونابود کرنا چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ امن کے نام پر مشرق وسطیٰ کے امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں، فلسطینی ریاست کے وجود کو ختم کرنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینی قوم کے حقوق کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملائیشیا میں منعقدہ القدس پارلیمنٹیرینز ایسوسی ایشن سے اپنے وڈیو خطاب سے کیا۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکی منصوبے سے خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا، اس خطرناک سازشی منصوبے کو آگے  بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکا القدس کو اسرائیل کے حوالے کرکے خطرناک عالمی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اردوان نے کہا  کہ ہم امریکا کے اس خطرناک منصوبے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرسکتے، ہم مزید فلسطینی اراضی صہیونی ریاست میں شام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطین کو نیست ونابود کرنا چاہتے ہیں، القدس کو مکمل بلیک میلنگ کا سامنا ہے، ہم اسرائیلی ریاست کے دفاع کے لیے فلسطینی ریاست کے وجود کو ختم کرنے اور دو ریاستی حل کو ختم کرنے کی کسی سازش کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست کی موجودہ سرحدیں غیرآئینی ہیں۔ ایسے میں ترکی کے لیے خاموش تماشائی بنے رہنے کا  کوئی جواز نہیں، ایک مسلمان ملک کی حیثیت سے ہماری پوری ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطینی قوم کے حقوق کا عالمی سطح پر مقدمہ لڑیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں