ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شوہر کا تشدد، گلوکارہ صنم ماروی نے خلع کا دعویٰ دائر کردیا

 لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی نے شوہر کے ظلم و تشدد سے تنگ آکر خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔

شوبز کی ایک اور جوڑی کی ازدواجی زندگی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ معروف گلوکارہ صنم ماروی نے وکیل کی وساطت سے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ درخواست گزار صنم ماروی نے کہا کہ شوہر حامد علی سے 2009 میں اسلامی قوانین کے تحت شادی ہوئی لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صنم ماروی کے خلاف پڑوسن کے گھر پر قبضے کا مقدمہ درج

صنم ماروی نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارے تین بچے بھی ہیں لیکن اس کے باوجود شوہر بچوں کے سامنے مجھے نہ صرف گالیاں بکتا ہے بلکہ مارتا پیٹتا بھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے بچوں کی خاطر شوہر کے ظلم برداشت کرتی رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صنم ماروی کا شوہر پر پڑوسن سے تعلقات کا الزام

واضح رہے کہ اب تک کئی شوبز شخصیات کی ازدواجی زندگی متاثر ہونے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ جس میں انہوں نے شوہروں پر ظلم و جبر جیسے الزامات عائد کئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں