ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر یونٹ اسلام آباد نے انٹر بیس شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (جسارت نیوز)پاک فضائیہ ہیڈکوارٹر یونٹ اسلام آباد نے انٹر بیس شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انٹر بیس شوٹنگ چیمپئن شپ2020- کی اختتامی تقریب پی اے ایف بیس ملیر میں منعقد ہوئی۔ ائیر کموڈور کاشف قمر ، بیس کمانڈر پی اے ایف بیس ملیراس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کی 19 ٹیموں نے اس چیمپئن شپ میں شرکت کی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز (یونٹ) اسلام آباد اس چیمپئن شپ کی فاتح رہی جبکہ پی اے ایف بیس ایم ایم عالم اور پی اے ایف بیس مصحف نے اس مقابلے میںبالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پی اے ایف بیس مصحف کے سینئر ٹیکنیشن شاہ خالد اس چیمپئن شپ کے بہترین نشانہ باز قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں