ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’ اپنی بیوی خوش ہونی چاہیے باقی سب جائیں بھاڑمیں ‘

 کراچی: اداکار یاسرحسین کا کہنا ہے کہ باقی سب بھاڑمیں جائیں بس اپنی بیوی خوش ہونی چاہیے۔

پاکستانی فلموں اور ٹی وی کے مزاحیہ اداکار یاسر حسین اور ان کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیزکو خبروں کی زینت بننا بخوبی آتا ہے، شادی سے قبل بھی وہ مختلف پوسٹس اوربیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے تھے جب کہ شادی کے بعد بھی کچھ ایسا ہی ہے۔

یاسرحسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شلوار قمیض اوران کی اہلیہ سفید رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی نظر آئیں ہیں۔ انہوں نے اقرا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کرآپ نے میرا دل جیت لیا۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔‘

دوسری پوسٹ میں یاسرحسین کی جانب سے لکھا گیا کہ آپ کی بیوی خوش ہونی چاہیئے باقی سب جائیں ۔۔۔۔۔۔ جی ہاں بھاڑ میں۔

تاہم یاسر کی یہ پوسٹ کچھ صارفین کوبہت اچھی لگی لیکن کچھ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ کوبد تمزیزی کے علاوہ کچھ نہیں آتا، اتنی بد تمیزی کرتے ہو جیسے جگتیں مارتے ہو، برداشت بھی کیا کرو۔‘

ایک صارف نے یاسرکی جانب سے استعمال کیے گئے ہیش ٹیگز پرتنقید کی۔ یاسر نے اپنے ہیش ٹیگز میں لکھا ہے کہ کھڑوس شوہر سے جورو کا غلام بہترہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں