ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کے رہنما کی جانب سے اسلحہ کی نمائش؛ آئی جی سندھ کا نوٹس

 کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلی سندھ  کے معاون خصوصی کی کچہری میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اوروزیراعلی سندھ کےمعاون خصوصی برائے بین الاصوبائی رابطہ نواب محمد تہمور تالپورعوامی مسائل سننے کے لیے کالا پل کے قریب کھلی کچہری میں گئے تھے جہاں سادہ لباس میں ان کے ذاتی محفاظ کھلےعام جدید اسلحہ لیے کھڑے تھے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے کھلے عام اسلحہ کی نمائش کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری کرکے فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں