ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،معمولات زندگی متاثر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کردیے۔ حیدرآباد سٹی‘ لطیف آباد میں گرمی آنے سے قبل ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب شروع ہوگیا ہے جس میں گاڑی کھاتہ سب ڈویژن اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور گاڑی کھاتہ‘ رسالہ روڈ‘ گول بلڈنگ‘ کھوکھر محلہ‘ مکی شاہ‘ قاضی عبدالقیوم روڈ‘ کچا قلعہ سمیت دیگر علاقوں میں دن بھر ، رات ساڑھے سات بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہی ،اسی طرح لطیف آباد میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جن میں تجارتی مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایارہاہے۔لطیف آباد یونٹ نمبر7میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پانی کی قلت پیدا کردی جبکہ بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پمپنگ میشنیں بند ہونے سے سیوریج کا پانی بھی جمع ہوگیا۔ حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نظام زندگی بری طرح مفلوج کردیا ہے جس پر شہریوں اور تاجروں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ حیسکو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو عوام خود اس کا قبلہ درست کر دیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں