ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ،3 منزلہ عمارت زمین بوس، خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

کراچی : رضویہ تھانے کی حدود میں3 منزلہ عمارت  زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہےکہ رہائشی بلڈنگ میں 4خاندان رہائش پذیرتھے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امداددی کارروائیاں کرتے ہوئے  ایک خاتون کی لاش سمیت 12 زخمی افراد کو ملبےسے نکال لیا ہے۔

سندھ حکومت نے شہر تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچا شروع ہوگئی ہیں تاہم تنگ گلیوں کی باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

عمارت گرنے سےبرابر والی عمارت کوبھی نقصان پہنچاہے اس لیےاس عمارت کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔گرنے والی عمارت کا نام فاطمہ بلڈنگ بتایا گیا ہےاور یہ گولیمار نمبر 2 کی پھول والی گلی میں واقعہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں