ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے خلاف جنگ، فن کار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

 لاہور: ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون اور آگاہی کے لیے فنکار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے۔

لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی اورغلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے چاہنے والے بھائیوں بالخصوص حجام، سبزی والے، دودھ والے، تنور پر کام کرنے والے اور بس ڈرائیور حضرات سے درخواست کرتے ہیں  کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ہمیں بار بار ہاتھ دھونے کی عادت اپنانی چاہیے۔ اسی طرح اداکار سمیع خان اور جنید خان نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔  کھلاڑی جنید خان نے  ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے ٹوئٹ کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں کے مطابق جسم پر پانی بہانے سے  وائرس سے بچا جاسکتا ہے۔ ہماری  مذہبی تعلیمات ہماری حفاظت کی ضامن ہیں۔

علاوہ ازیں کرکٹر بین ڈنک ، حمائمہ ملک، پروڈیوسر عمارہ حکمت سمیت کھلاڑیوں اور اداکاروں ںے کورونا سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ ادکارہ حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ہنگامی حالات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 26کروڑ جاری کرنے کا فیصلہ حکومت کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

شوبز اور کھیل کی معروف شخصیات کا کہنا ہے کہ وہ کرونا کے خلاف اس جنگ میں حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

content.jwplatform.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں