ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین نے کوروناکے اصل اعداد و شمار چھپائے، خفیہ امریکی رپورٹ

واشنگٹن( آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کے جاری کردہ اعداد و شمار پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے جب کہ امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر نے بھی کہا ہے کہ چینی اعداد و شمار کے مصدقہ ہونے کا پتا نہیں چلایا جا سکتا۔ قبل ازیں بلوم برگ نیوز نے ایک رپورٹ میں امریکی اینٹلیجینس کی ایک خفیہ رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ چین میں کووڈ انیس کے مریضوں اور ہلاک شدگان کی تعداد حقیقت سے کم بتائی گئی۔ ٹرمپ کے بقول فی الحال انہیں اس بارے میں کوئی خفیہ رپورٹ نہیں ملی۔ امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے البتہ گفتگو میں اعداد و شمار پر بات نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں