ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فورسز کا داعش سربراہ سمیت 23 جنگجوئوں کوگرفتارکرنیکا دعویٰ

کابل (آئی این پی) افغان سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف ایک کامیاب کارروائی میں اس تنظیم کے سربراہ اسلم فاروقی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو فاروقی مولوی عبداللہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ادارہ قومی سلامتی کے مطابق اسلم فاروقی کو ایک خفیہ آپریشن میں پکڑا گیا جو دہشت گرد تنظیم کے لیے بڑا دھچکا ہے‘ اس کے ساتھ داعش کے 2 قائدین اور 19 جنگجوؤںکو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افغان خفیہ ادارہ جلد تفصیلات سے آگاہ کرے گا‘ واضح رہے کہ داعش 2015ء سے افغانستان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں