ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اور چینی افواج کی کورونا پر قابو پانے کیلیے وڈیو کانفرنس

بیجنگ (صباح نیوز) پاکستانی اور چینی افواج کے حکام نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے اثرات پر قابو پانے کیلیے ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے پر ایک وڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چین کی وزارت دفاع کے مطابق دونوں افواج کے شعبۂ صحت کے20 حکام اور ماہرین نے راولپنڈی، بیجنگ اور ووہان سٹی سے اس وڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ وڈیو کانفرنس کے دوران چینی حکام نے مجموعی صورتحال، عالمی وبا کی روک تھام کے لیے چینی فوج کے تجربے،کورونا وائرس کا سراغ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کے طریقہ کار، تشخیص اور علاج معالجے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ فریقین نے کمانڈ رابطے، وبا کی روک تھام، نگرانی اور نشاندہی، علاج اور دیگر متعلقہ امور کے ضروری تبادلے پر بھی زور دیا۔ پاکستانی حکام نے چینی فوج کے ڈاکٹروں کی طرف سے وبا کی روک تھام اور علاج معالجے کے تجربات سے آگاہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں