ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان صوبہ وردک میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملے ،4 ہلاک

کابل( آن لائن )افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں سکیورٹی فورسز کے طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملے میں4طالبان
ہلاک اور نامزد طالبان کی شیڈو حکومت کے گورنر سمیت 8 عسکریت پسند زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی حکومت نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز صوبہ وردک کے ضلع سیدآباد میں فضائی حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 طالبان ہلاک اور طالبان شیڈو حکومت گورنر سمیت 8 زخمی ہو گئے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر طالبان کو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں