ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانوی وزیراعظم آئی سی یو سے وارڈ منتقل

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آنے  لگی ہے اور انہیں آئی سی یو سے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈائونگ اسٹریٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ 3 روز سے آئی سی یو میں رہنے کے بعد انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی اچھی  طرح دیکھ بھال کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بورس جانسن مکمل صحتیابی تک اسپتال میں ہی رہیں گے اور وہ صحتیابی کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی گزشتہ 3 روزقبل اچانک طبیعت خراب ہوگئی، تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پرانہیں سینٹ تھامس اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آکسیجن دی گئی اور ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے تاہم ان کی غیر موجودگی میں برطانوی وزیر خارجہ ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو 2 ہفتے قبل جان لیوا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں