ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس: ایکسپو 2020 دبئی ملتوی کردی گئی

کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش ملتوی کردی گئی۔

غیر ملی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دبئی میں ہونے والی بین الاقوامی ایکسپو نمائش آئندہ سال کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔

ایکسپو کے ذمہ داران اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے “ایکسپو2020 دبئی” کی تاریخ تبدیل کرکے اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان منعقد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایکسپو 2020 دبئی کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہم ‘ایکسپو 2020 ‘ کوموجودہ بحرانی حالات کی وجہ سے منعقد نہیں کرسکتے، اس وقت موذی وبا کورونا کہ وجہ سے ایکسپو دبئی کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں تاہم حالات بہتر ہونے کے بعد آئندہ سال یہ نمائش پوری تیاری کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں