ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اظہر علی  کا کورونا متاثرین کی امداد کیلئے پیش بیٹ بھارتی میوزیم نے خرید لیا

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا واحد ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے 10 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کاان کاواحد ٹرپل سنچری بیٹ اور چیمپئنز ٹرافی شرٹ مجموعی طور پر 22 لاکھ روپے میں نیلام ہوگئی۔

اظہر علی نے اپنی واحد ٹرپل سنچری جس بلے سے بنائی تھی وہ 10 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے اور یہ بیٹ ایک انڈین میوزیم نے نیلامی میں خریدا۔

انہوں نےبتایا کہ ان کا بیٹ10 لاکھ روپے میں نیلام ہوا ہے اور یہ بیٹ ایک انڈین میوزیم (بیٹل آف گلوری )نےخریدا ہے۔

اظہر علی کی چیمپئنز ٹرافی وننگ شرٹ 11 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی اور یہ شرٹ کیلیفورنیا میں رہائش پزیر کاش ویلانی نے خریدی۔

انہوں نے کہا کہ نیو جرسی کے شہری جمال خان نے بھی شرٹ کا دس فیصد عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے،اس طرح مجموعی طور پر نیلامی کے عمل سے 22 لاکھ روپے اکٹھے ہوئے ہیں جو کورونا وائرس کے متاثرین کی براہ راست مدد اور کھیل سے وابستہ مستحق افراد تک بھی پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے اپنا بیٹ اور شرٹ نیلامی کے لیے رکھی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں