ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانیوال :وین نہر میں جاگری‘ایک ہی خاندان کے11افراد جاں بحق

خانیوال (اے پی پی)خانیوال کے نواحی علاقہ عبدالحکیم میں مبینہ گزشتہ رات 2 بجے مسافر گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں گر گئی، 11 افراد جاں بحق، مسافر گاڑی میں 5 خواتین اور 2 بچے بھی شامل تھے۔ریسکیو1122کے مطابق موٹر سائیکل سوار بھی تاحال لاپتا ہے‘11افراد کی لاشیں نکال لیں گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کاایک خاندان جو شیخو پورہ سے براستہ موٹر وے عبدالحکیم بذریعہ گاڑی نمبری LEE-5690 میاں چنوں شہر آ رہا تھا بچوں میںعلی عمران عمر 4 سال دعا فاطمہ عمر 2 سال صبا عمران ثنا اعجاز شبنم اعجاز عائشہ اعجاز گلزار ولد نظام دین عمر 80 سال صفدر عمر 40 سال اعجاز عمر 50 سال شامل تھے عبدالحکیم کے نواحی علاقے پل مصطفی اباد المعروف پل باہمن والا پر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے نہر میں گر گئی موٹر سائیکل سوار کے لواحقین کا ابھی  تک کوئی پتا نہیں چلا ریسکیو اور پولیس کے مطابق صبح 8 بجے دوبارہ سرچ اپریشن شروع کیا گیا۔اس وقت تک11افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں‘ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں