ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این چیپل کا بال ٹیمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو قوانین بدلنے کا مطالبہ

سڈنی (جسارت نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل نے بال ٹیمپرنگ اور ایل بی ڈبلیو قوانین کو بدلنے کا مطالبہ کر دیا۔کرکٹ کے ہردلعزیز کھیل کو زیادہ دلچسپ بنانے کے لیے لیجنڈری این چیپل میدان میں آ گئے، کہتے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو کے قانون کو بدلتے ہوئے انتہائی سادہ بنا دینا چاہیے، سابق آسٹریلوی کپتان نے مطالبہ کیا کہ وکٹ کو ہِٹ کرتی ہر گیند پر امپائر کا فیصلہ مانا جانا چاہیے، گیند کے پِچ ہونے اور امپیکٹ کی اہمیت ختم کر دی جائے۔اسی طرح انہوں نے بال ٹیمپرنگ کی روک تھام کے لیے تھوک کی بجائے کسی مخصوص کریم سے گیند چمکانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں