ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوگل کا سعادت حسن منٹو کو ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین

کراچی: اردو کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے 108 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے۔ انھوں نے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا۔

سعادت حسن منٹو نے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، ٹھنڈا گوشت، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کیے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے مگر وہ آج بھی اپنی تحریروں سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

سعادت حسن منٹو کے یوم پیدائش پر انھیں ڈوڈل کا حصہ بنایاگیا ہے۔ گوگل ڈوڈل میں منٹو لکھنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں