ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخ رشید کو عوام کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ  ٹرینیں اگر بحال ہوگئیں تو کورونا کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، ٹرینیں چلنے سے اسٹیشنوں پر لوگوں کا ہجوم لگے گا جس سے کورونا کی وبا مزید بڑھے گی۔

انہوں نےٹرانسپورٹ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ یونینزسے رابطے میں ہیں، ٹرانسپورٹ یونینز سندھ حکومت کے ساتھ ہے،عید سے پہلے ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی، عید کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوجائے گی، آن لائن ٹرانسپورٹ عید کے بعد کھول دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں