ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ایک اور مثال قائم کردی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثال قائم کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن ہفتہ کے روز اپنے منگیتر کے ہمراہ ویلنگٹن میں واقعے الیو ریسٹورٹ میں ناشتہ کرنے گئیں جہاں تمام گاہک سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئےموجود تھے اور ریسٹورٹ میں مزید گاہکوں کے لیے بیٹھنے کے لیے جگہ نہیں تھی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے دیکھا کہ ریسٹورٹ میں ان کے لیے جگہ موجود نہیں ہے اور اگر وہ زبردستی اندر گئیں تو سماجی فاصلہ متاثر ہوسکتا ہے۔ جیکنڈا آرڈرن نے ریسٹورٹ میں جانے کا ارادہ ترک کردیااور واپس چلی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم آرڈرن نے کہا کہ سماجی دوری کے اصول پر عمل درآمد میں وزیراعظم اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں