ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں کورونا سے مزید 34 افراد جاں بحق: تعداد 1,260 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 61 ہزار 227 جبکہ 1,260 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 24,206 پنجاب میں 22,037 ،بلوچستان میں  3,616 خیبر پختونخواہ 8,483، گلگت بلتستان میں 651 ، اسلام آباد میں 2.015اور آزاد کشمیر میں  219 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 340، پنجاب میں 324 ، خیبرپختونخوا میں 381، بلوچستان میں 39، اسلام آباد 12، گلگت بلتستان 04 اور آزاد کشمیر 01 اموات ہوئیں جبکہ 20 ہزار 231 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ  60  ہزار692  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 687  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2,076 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 57 لاکھ  90  ہزار 103 افراد متاثر، 3 لاکھ 57  ہزار 432 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 24 لاکھ 97  ہزار 618 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں