ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ندا اوریاسر کا کورونا سے حالت تشویشناک ہونے کی خبر پر سخت برہمی کا اظہار

کراچی: اداکار یاسر نواز اور ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

مشہور اداکار یاسر نواز اور ان کی اہلیہ ندا یاسر نے کورونا وائرس کے باعث اپنی تشویشناک حالت سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

یاسر نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم گھر پر قرنطینہ میں ہیں اور تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں لہذا ہماری صحت سے متعلق غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

انسٹاگرام پر ہی اہلیہ ندا یاسر نے بھی ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ آپ کی دعائیں میرے ساتھ ہیں، میں اور اہل خانہ بالکل ٹھیک ہیں لہذا ہماری صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ندا یاسر اپنے شوہراورمارننگ شو کی پوری ٹیم سمیت کورونا کا شکار

واضح رہے کہ ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور ان کے دوست نعمان سمیع میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ندا یاسر کے مارننگ شو کے سیٹ پر موجود عملے کے اراکین میں بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں