ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: گرمی ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں صبح اور رات کی اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کی اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35سے37ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ شہر قائد میں شمال مغربی اور مغربی سمت سےہوائیں18کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں